ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئی بھی اتحاد زمینی حقائق کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا:ترنمول کانگریس

کوئی بھی اتحاد زمینی حقائق کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا:ترنمول کانگریس

Sun, 15 Aug 2021 11:19:19    S.O. News Service

کلکتہ ،15؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد سے ہی ممتا بنرجی ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ دہلی دورے کے دوران انہوں نے سونیاگاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈروں کے علاوہ مختلف بی جے پی مخالف سیاسی لیڈروں سے رابطہ کیا تھا مگر پارلیمنٹ سیشن کے دوران کانگریس کی قیادت میں ہونے والے احتجاج اور جلوس میں ترنمول کانگریس کی غیر حاضری پر متعدد سوالات کھڑے ہو رہے تھے کہ ایک اپوزیشن اتحاد کا نعرہ دوسری طرف کانگریس کی قیادت میں احتجاج سے کنارہ کشی؟ کیا راہل گاندھی کی سرگرمیوں کی وجہ سے ترنمول کانگریس دوری اختیار کررہی ہے۔ترنمول کانگریس کے ترجمان اخبارجاگو بنگلہ میں اس کنفیوژن کا جواب دینے کے ساتھ ہی کانگریس کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔اداریہ میں لکھا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا صرف ایک مقصد ہونا چاہیے وہ بی جے پی کو شکست دینا۔تیسرا ٓپشن قبول نہیں کیا جائے گا۔ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اچانک فون آیا کہ پارلیمنٹ کی طرف ایک مارچ کا پروگرام ہے اس میں شریک ہونا ہے۔اس میں شریک ہوں۔مگر ترنمو ل کانگریس کے معاملے میں اس طرح کی بالادستی نہیں چلے گی۔پارٹی ترجمان نے کانگریس کو یہ پیغام دیا کہ اگر کانگریس مضبوطی کے ساتھ لوک سبھا الیکشن لڑ تی تو بی جے پی اتنی زیادہ نشستیں نہ جیت پاتی۔ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ ماضی میں اتحاد کے طریقے الگ تھے اب وقت بدل گیا ہے۔ اب ہمیں ایک حقیقت پسندانہ اپوزیشن اتحاد بنانا ہے۔ ترنمول کانگریس بی جے پی کو شکست دینا جانتی ہے۔ ترنمول لیڈر نے سونیا گاندھی سے بطور شکریہ ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ احاطے کے باہر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا جس میں شیو سینا، عام آدمی پارٹی سے لے کر ڈی ایم کے تک تمام اپوزیشن جماعتوں نے راہل گاندھی کی قیادت میں احتجاج میں حصہ لیا، لیکن ترنمول کانگریس کا کوئی رکن پارلیمنٹ نظر نہیں آیا۔ کسان قانون کے خلاف جنتر منتر پر راہل گاندھی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا تھا مگر وہاں بھی ترنمول کانگریس کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ایسے میں یہ سوال اٹھنے لگا تھا کہ کیا ترنمول کانگریس راہل گاندھی یا پھر کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہے۔ترنمول کانگریس نے اپنے اخبار جاگو بنگلہ کے ذریعہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ترنمول کانگریس کو کم کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔


Share: